ملک بھر میں کورونا

کورونا سے81اموات، 4856نئے مریض رپورٹ

Spread the love

کورونا سے81اموات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید81افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 24085 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ

80 ہزار 360 ہوگئی۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق

گزشتہ 24گھنٹوں میں4856نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے

کیلئے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن

کر دیا گیا۔یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔فیصلے کے

مطابق دس ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گی ہے جبکہ دس

ستمبر کے بعد ویکسی نیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کارآمد نہیں ہو گا۔علاوہ ازیں کوویکس کے تحت چین

سے انسدادِ کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق کورونا

وائرس کی ویکسین سائنو فارم کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی ہیں۔رواں ہفتے چین سے کوویکس

کے تحت مجموعی طور پر 60 لاکھ کورونا وائرس کی سائنو فارم ویکسین کی ڈوزز آئیں گی۔

کورونا سے81اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply