Pakistan-corona-virus

کورونا سے مزید 74اموات ،1563نئے مریض

Spread the love

کورونا سے 74اموات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے مزید74 افراد جاں بحق ہو

نے کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق

شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 563

نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 214، سندھ میں 2 لاکھ 42

ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 953، بلوچستان میں 18 ہزار 765، گلگت

بلتستان میں 4 ہزار 903، اسلام آباد میں 40 ہزار 972 جبکہ آزاد کشمیر میں 8

ہزار 877 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 77 لاکھ 64 ہزار 114 افراد

کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 285 نئے ٹیسٹ کئے

گئے، اب تک 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار

165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74

افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار

450 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 646، سندھ میں 3 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں

ایک ہزار 857، اسلام آباد میں 469، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102

اور آزاد کشمیر میں 258 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کورونا وائرس لاہور

میں مزید 18 جانیں نگل گیا، 277 نئے کیس رپورٹ، شہر میں کورونا کیسز کی

تعداد 78 ہزار 240 تک پہنچ گئی۔پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 497 نئے کیس

سامنے آگئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار

214 ہو گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 277، سیالکوٹ 30،

راولپنڈی 25، فیصل آباد 22، بہاولپور 20، ملتان 19، گجرات 16، سرگودھا 13،

جھنگ 12 اور میانوالی میں 10 مریض رپورٹ ہوئے۔ مزید برا?ں ننکانہ صاحب

9، شیخوپورہ7، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان چھ چھ، اوکاڑہ 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ

اور بھکر میں چار چار، چنیوٹ 3، نارووال، اٹک، بہاولنگر دو دو جبکہ ساہیوال،

منڈی بہاؤالدین اور قصور میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے پنجاب بھر میں مزید 38 ہلاکتیں

ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 646 ہو گئی ہے۔نتظامیہ نے لاہور میں

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کے 16 مزید علاقوں میں

مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے شہر کے 16 ہاٹ سپاٹ

ایریاز میں فوری مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔ ان علاقوں میں جوہر ٹاؤن کا

بی بلاک، سیکٹر اے ون، ٹاؤن شپ، سٹریٹ بی ایڈن سٹی، 21 اے امجد خورشید

روڑ کینٹ اور سٹریٹ 4 عسکری ٹین میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔

سٹریٹ 55 ای بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، سٹریٹ 35 ڈی ایچ اے فیز تھری میں

مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔ 90 بی جی او آر تھری نزد فاطمہ میموریل

ہسپتال، سیکٹر بی ہائیٹس عسکری الیون میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔اس کے علاوہ

سٹریٹ 38 عسکری الیون، رضا بلاک، رچنا بلاک، کریم بلاک، نیو مسلم ٹاؤن،

سٹریٹ 37 مجاہد آباد کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت بند کیا جائے

گا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ اور پولیس کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ بھیج ارسال

کر دیا ہے۔

کورونا سے 74اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply