کورونا تیسری لہر تشویشناک

کورونا سے 63اموات، خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3ماہ کی توسیع

Spread the love

کورونا سے 63 اموات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 63مریض جاں بحق، 2512نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوگئی، مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار سے تجاوز کر گئی۔

این سی اوسی کے اعلامیہ کے مطابق شہری ہفتے بھر میں ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، دوسری دوز لگوانے لئے اہل شہری کسی میسج کا انتظار کیے بغیر ویکسی نیشن سنٹر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں.

اتوار کا دن صرف دوسری خوراک کے لیے مخصوص کیا گیا ، تمام وفاقی اکائیوں کو اس کے مطابق ہدایات دی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3ماہ کی توسیع

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کورونا کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور 2ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3ماہ کی توسیع کی دیدی ہے،

وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے منظوری کے بعد باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

لاہور میں حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پابندیوں پر عملدرآمد سختی سے نہ ہونے سے ویکسین لگوانے والے شہریوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئیں

فائزر بوسٹر ڈوز لگوانے افراد کو تشویشناک خبر سنادی گئی

دوسری جانب ماہرین نے فائزر بوسٹر ڈوز لگوانے افراد کوتشویشناک خبر سنائی۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے 16 برس سے زائد عمر کے ہر شخص کو فائزر کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز دینے کی مخالفت کردی،

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوانوں پر اس کے منفی اثرات کے خدشات ہیں،

ماہرین کا نئی تحقیق میں کہناتھا کہ فائزر کی بوسٹر ڈوز صرف 65 برس سے زائد عمر یا انتہائی خطرات سے دوچار افراد کو دی جانی چاہیے،

5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے ویکسین کی اجازت ملنے پر فائزر ویکسین اگلے ماہ کے وسط میں دستیاب ہوسکتی ہے۔

کورونا سے 63 اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply