کورونا سے مزید

کورونا سے مزید 53اموات،ان ڈور تقریبات پرمکمل پابندی عائد

Spread the love

کورونا سے 53اموات

اسلام آباد،لاہور ،کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ

جاری،مزید 53افراد جاں بحق ہو گئے، مجموعی اموات کی تعداد 23ہزار 918ہو گئی ،ایکٹو کیسز کی

تعداد 83ہزار 298تک پہنچ گئی۔کورونا مثبت کیسزکی شرح 7.54فیصد ریکارڈ کی گئی۔جبکہ

4040نئے مریض سامنے آگئے۔ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پنجاب کے 4 بڑے

شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے مختلف

اضلاع میں 3 اگست کے لاک ڈاؤن آرڈر میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق لاہور، راولپنڈی،

ملتان اور فیصل آباد میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی،آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی 300

سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات رات 10 بجے تک کرنے

کی اجازت ہو گی۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار کھل گیا اور سڑکوں پر پبلک

ٹرانسپورٹ بھی چل پڑی ہے۔ سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا۔ سندھ

حکومت کی جانب سے کاروبار کا وقت رات 8 بجے تک مقرر کر دیا گیا ہے تاہم جمعہ اور اتوار کو

دکانیں بند رہیں گی۔ہوٹلوں میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ

کی رات 10 بجے تک اجازت ہو گی۔ صوبے میں مزارات اور سینما بھی بند رہیں گے ۔پاکستان ریلویز

نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں ٹرین سے سفر کو رونا

ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے سے مشروط کر دیا،ترجمان پاکستان ریلویزنے کہا کہ یکم اکتوبر

2021ء کے بعد کم از کم کرونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے مسافروں کو ٹرین سے سفر کرنے

کی اجازت دی جائیگی، ترجمان نے بتایا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے

پاکستان ریلوے باقاعدہ مہم کا آغاز کر رہا ہے ویکسین مہم آگاہی کیلئے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر

باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے،ترجمان نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر پوسٹرز بھی لگائے جائیں

گے اور لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

کورونا سے 53اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply