کورونا سے مزید

کورونا سے 23 اموات،مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد پر آگئی

Spread the love

کورونا سے 23 اموات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 23 افراد چل بسے

، مثبت کیسز کی شرح 1.78 ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب

سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41133

ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 735 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 23 افراد

انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت

کیسز کی شرح 1.78 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی

تعداد 22254 ہوگئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 56 ہزار 392 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24

گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 784 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد

مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ ایک ہزار 85 ہوگئی ہے.مجموعی طور پر

صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ ایک ہزار 85 ہوگئی ہے ہے.

کورونا سے 23 اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply