ریکارڈ201اموات
Spread the love

کورونا سے مزید17

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ آٹھ ایک

فیصد تک پہنچ گئی، موذی وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 29

ہزار 122 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 152 ہوگئی۔

بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران 6 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 66 ہزار 164، سندھ میں 5 لاکھ 29

ہزار 218، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 683، بلوچستان میں 33 ہزار 975، گلگت بلتستان

میں 10 ہزار 510، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 474

کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار 942 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 595 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12لاکھ 69 ہزار 634

مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 200 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں

کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد

29 ہزار 122 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 117، سندھ میں 7 ہزار 746، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار

977، اسلام آباد میں 976، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 752

مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 40.68 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

منگل کو محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے

مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد تک جا پہنچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے

17 مریض انتقال کر گئے۔ پشاور میں کورونا اور اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافہ کے باعث 8

علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف

علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پشاورمیں کورونا

مثبت کیسزکی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے

گزشتہ روز کمشنر اور ڈپٹی کمشنرپشاورکو پابندیوں پر فوری عملدرآمد کا مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

کورونا سے مزید17

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: