کورونا تیسری لہر تشویشناک

کورونا سے مزید 89 افراد جان کی بازی ہار گئے،4103 نئے مریض رجسٹر

Spread the love

کورونا سے مزید 89

لاہور ،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس

کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11

لاکھ 67 ہزار 791 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ

24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 103 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 96 ہزار 326، سندھ

میں 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، بلوچستان میں 32 ہزار 282،

گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952، اسلام آباد میں 99 ہزار 910 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 282

کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 71 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے

گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 651 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 48 ہزار

872 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔صوبائی

دارالحکومت میں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، لاہور میں مزید 13 مریض جان کی بازی

ہار گئے، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈکی گئی۔ترجمان محکمہ صحت کے

مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا سے مزید 44 مریض جاں بحق ہوئے،

اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 957 ہو گئی۔لاہور میں 712 جبکہ پنجاب بھر سے ایک ہزار 588

نئے کیس سامنے ا?ئے، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 327 تک جا پہنچی،وفاقی

وزیر منصوبندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت ہسپتالوں میں کورونا کے

تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے،پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل

رہا ہے،شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔ٹوئٹر پر اپنے

بیان میں وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ عالمی سطح پر مشاہدہ کیا گیا ہے کورونا وائرس کا بھارتی

ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیلتا ہے، پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی یہ قسم تیزی سے پھیل رہی ہے،

اس وقت ملک کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے۔ محکمہ صحت نے

ملک بھر میں شاپنگ مالز میں جانے والے شہریوں کو ویکسینیشن کیلئے 30ستمبر تک مہلت دید ی

ہے ۔ اسکے بعد ویکسی نیشن نہ کروانے والے شاپنگ مالز کا رخ نہیں کر سکیں گے۔ محکمہ صحت

نے ملک بھر میں شاپنگ مالز جانے والوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔ محکمہ صحت نے

تمام شاپنگ کرنے والوں کو 30 ستمبر تک کی مہلت دی ہے، اس کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے

والوں کو شاپنگ مالز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔شاپنگ مالز انتظامیہ اس بات کو

یقینی بنائے گی کہ کوئی نان ویکسینیٹڈ شخص داخل نہ ہو سکے۔ خیال رہے کہ پنجاب بھر میں ویکسی

نیشن نہ کروانے والے شہریوں کے لیے نو ویکسینیشن نو سروس کا فارمولا نافذ کیا جا چکا ہے۔

کورونا سے مزید 89

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply