Pakistan-Corona-Virus-Updates

کورونا سے مزید 30اموات ،2452نئے مریض رپورٹ

Spread the love

کورونا سے مزید 30

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا کے خوفناک وار جاری ہیں ، ملک بھر میں مزید 30افراد

انتقال کر گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48ہزار 850ہو گئی۔جان لیوا وائرس سے اموات

اور کیسز میں اضافہ، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 22

ہزار 811تک پہنچ گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ نو پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔این سی او

سی کے مطابق پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 91ہزار 727ہو گئی۔ پاکستان میں 2ہزار 452

نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9لاکھ 20ہزار 66افراد صحت یاب ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق

پنجاب میں 3لاکھ 50ہزار 618، سندھ میں 3لاکھ 56ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40

ہزار 818، بلوچستان میں 29ہزار 110 اور اسلام آباد میں 84ہزار 722 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 22ہزار 116 اور گلگت بلتستان میں 7ہزار 414افرادکورونا سے متاثر ہوئے۔

جان لیوا وائرس سے اموات اور کیسز میں اضافہ، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،

ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار 811تک پہنچ گئی ہے.

کورونا سے مزید 30

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply