کورونا سے مزید
Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا سے مزید 29

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چھ دو فیصد ریکارڈ کی

گئی، وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد

29 ہزار 801 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ

86 ہزار 361 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 662 نئے کیسز رپورٹ

ہوئے، ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار 168 افراد کے ٹیسٹ کئے

گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 307 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک

13 لاکھ 79 ہزار 921 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 566

مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب کورونا کیسز میں کمی آنے سے

اسلام آباد ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں (کل)بدھ سے پابندیاں ختم کیے جانے کا

امکان ہے۔این سی او سی اور حکومت کی جانب سے کورونا پھیلا ؤمیں کمی والے

شہروں اور علاقوں میں پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ 10 فیصد سے کم کورونا

شرح والے شہروں میں پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا جس کا اطلاق 16 فروری

بدھ سے ہوگا۔ کورونا کیسز کے کم پھیلاؤ والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر

بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی اور ایس او پیز کیساتھ ہوٹلز میں

ڈائننگ ان کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کورونا پھیلاؤ والے شہروں میں

پابندیاں برقرار رہیں گی۔

کورونا سے مزید 29

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: