کورونا سے مزید

کورونا سے مزید 24افراد جاں بحق ،1638نئے مریض

Spread the love

کورونا سے مزید 24

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہو نے کے

بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 493 ہوگئی،جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دو ر ا ن ایک ہزار 683 نئے

کیسز رپورٹ ہوئے جس سے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 633

ہوگئی۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تا ز ہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر

میں اب تک ایک کروڑ 49 لاکھ 11 ہزار 743 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران 50 ہزار 531 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 10 ہزار 609 مریض صحتیاب ہوچکے

ہیں جبکہ ایک ہزار 980 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف وفا قی وزیر ترقی و

منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے عید پر اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کی

طرف جا سکتے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی) کا کورونا کی متوقع چوتھی لہر

سے متعلق اجلاس ہوا۔ ملک میں رواں ماہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔آزاد کشمیر انتخابات پر بات

کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر خط

بھیجا ہے، جس میں ایس او پیز کی خلا ف ورزیوں کی تصاویر لگائیں، الیکشن کمیشن کو آزاد کشمیر

میں دو ماہ الیکشن ملتوی کرنے کا کہاگیا ہے ۔ این سی اوسی کے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن

لکھے گئے خط مین جلسوں میں ایس او پیز پر خلاف ورزیوں سے متعلق نشاندہی کیلئے تصاویر بھی

منسلک کی گئی ہیں ۔اسد عمر کا کہنا تھا چوتھی لہر کا خدشہ ہے، ہم نہیں چاہتے عید پر پابندیاں

لگائیں، عید کا مزا خراب ہو، ملک گیر لاک ڈاو¿ن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مکمل لاک ڈاو¿ن کی

طرف بالکل نہیں ، سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی طرف جائیں گے۔نیشنل یوتھ کونسل کے ممبرز کی تقریب

حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہم عید پر

پابندیاں لگانا چاہتے اور نہ ہی ملک گیر لاک ڈاو¿ن کی طرف جائینگے۔ اسلام آباد ہی نہیں بلکہ

پورے ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں بڑھتے کیسز پر آج وزیر اعظم عمران خان کو

بریفنگ دیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ میرٹ کا خیال رکھنا تحریک انصا ف کا بنیادی اصول ہے اور

یوتھ کونسل میں وفاقی اکائیوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم، ملازمت اور ان کو

مصروف رکھنا ہے اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے۔

کورونا سے مزید 24

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply