کورونا سے مزید

کورونا سے مزید 76افراد جاں بحق ، 1303 نئے مریضوں کی تصدیق

Spread the love

کورونا سے مزید

اسلام آباد ،پشاور،لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے

آنے والے 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر

دیا گیا۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق ابوظہبی سے آنیوالی پرواز میں 24 مسافروں میں کورونا وائرس

کی تصدیق ہوئی،دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا

وائرس سے مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 529 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران ایک ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 252، سندھ میں 3 لاکھ

25 ہزار 738، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 162، بلوچستان میں 26 ہزار 52، گلگت بلتستان

میں 5 ہزار 674، اسلام آباد میں 81 ہزار 933 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 623 کیسز رپورٹ

ہوئے، دوسری طرف کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف پابندیوں کی وفاقی کابینہ کے آئیندہ

اجلاس میں منظوری دیئے جانے کا امکان ہے،

کورونا سے مزید

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply