Pakistan-Corona-Virus-Updates

کورونا سے مزید 10افراد جاں بحق ،460 نئے مریض رجسٹرڈ

Spread the love

کورونا سے مزید 10

اسلام آباد ، لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں

بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 638 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز

کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 822 ہوگئی۔ جمعرات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 460 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ

42 ہزار 162، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 561، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 346، بلوچستان

میں 33 ہزار 422، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 404، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 406 جبکہ آزاد

کشمیر میں 34 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 597

افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 131 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک

12 لاکھ 29 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 44 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس

سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 638 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 986، سندھ میں 7 ہزار 609،

خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 809، اسلام آباد میں 949، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور

آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا سے مزید 10

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply