khabar i Hai jtnonline 21

کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کی پاسداری کرنے پر انعامات کی بارش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا سے بچاؤ

کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونیوالی صورتحال میں لوگ انفرادی بنیادوں پر ہی

نہیں بلکہ اپنے کاروبار کے دوران بھی احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں،

مشہور امریکی کافی چین ’سٹار بکس‘ پر کام کرنیوالے شخص کو لوگوں نے ٹپ

کے طور پر تین دن میں 32 ہزار ڈالر دے دیے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : کرونا عجوبہ، 30 اقسام، خطے، ماحول اور عمر پر مختلف اثرات
——————————————————————————-

میڈیا رپورٹس کے مطابق امبر لین گلس نامی خاتوں ماسک پہنے بغیر امریکی

ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں سٹار بکس گئیں، تو کاؤنٹر پر موجود

شخص نے ان کو سرو کرنے کے انکار کر دیا۔ اس پر امبر لین گلس نے اس کی

تصویر لی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر لکھا سٹار بکس پر لینن نے انہیں سرو

کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ انہوں نے ماسک نہیں پہنا تھا۔ اگلی بار میں پولیس

کا انتظار کروں گی اور طبی سرٹیفیکیٹ ساتھ لاؤ گی۔

نامناسب رویہ پر خاتون گاہک کی سرزنش، اصول کی پاسداری بنی باعث عزت

خاتون کی سوشل میڈیا پوسٹ کا الٹا اثر ہوا، خاصی تنقید بھی ہوئی اور ایک لاکھ

کے قریب تبصرے کیے گئے۔ کئی لوگوں نے سٹار بکس کے اس آؤٹ لیٹ پر کام

کرنے والے لینن گوتیریز کو ماسک نہ پہننے والی خاتون کو انکار کرنے پر سراہا

اور امبر لین گلس کو ایک ایسی خاتون کہا جو کہ لوگوں کو نامناسب باتیں کہنا اپنا

حق سمجھتی ہیں۔

گو فنڈ می نامی ویب سائٹ پر ٹپ دینے کا سلسلہ جاری

فیس بک کے ایک صارف نے لکھا کہ امبر لین گلس کو لینن گوتیریز کو بدنام

کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے تھی، کیونکہ وہ تو صرف کام کر رہا ہے۔

کمنٹس میں کچھ لوگوں نے لینن گوتیریز کو سراہتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ وہ انہیں

ٹپ دینا چاہتے ہیں۔ جس پر میٹ کوان نامی ایک شخص نے ‘گو فنڈ می’ نامی ویب

سائٹ پر لینن گوتیریز کو ٹپ دینے کا بندوبست کیا۔ میٹ کوان کا کہنا ہے انہیں

اندازہ نہیں تھا کہ لینن گوتیریز کیلئے ایک ہزار ڈالر سے زیادہ ٹپ اکھٹی ہو سکے

گی۔ لیکن صرف تین دنوں میں یہ رقم بڑھ کر 32 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی اور اب

بھی لوگ ان کے لیے ٹپ دے رہے ہیں۔

دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں ، میٹ کوان

کے جی ٹی وی نام کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے میٹ کوان کا کہنا تھا کہ ہر

کوئی ایک ایسے شخص کی حمایت کر رہا ہے جو درست طریقے سے اپنا کام

سرانجام دے رہا ہو۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں بہت سے اچھے لوگ ہیں۔

ایک ویڈیو میں لینن گوتیریز کا کہنا تھا کہ وہ اتنے لوگوں کے مثبت ردِ عمل پر

حیران ہیں اور ٹپ دینے والوں کے مشکور ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

امبر لین گلس نے ماسک نہ پہننے کی وجہ نہیں بتائی نہ ہی انہوں نے واشنگٹن

پوسٹ کے سوال پر کوئی جواب دیا۔تاہم سان ڈیاگو کے ٹی وی سٹیشن این بی سی 7

پر ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے فیس بک پوسٹ ہر موت کی

دھمکیاں ملی ہیں۔

کورونا سے بچاؤ

Leave a Reply