Pakistan-Corona-Virus-Updates

کورونا سے اموات کی تعداد بڑھنے لگیں، مزید102افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا سے اموات کی

اسلام آباد، لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 102افراد جاں

بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 24ہزار 187ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز

کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے

مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 934 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں اب تک ایک

کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 527 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397

نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 75 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 584

مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھرصوبائی دارالحکومت اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14

اگست کو کھلے رہیں گے ،تاہم 9 اور 10 محرم کو تمام ویکسی نیشن مراکز بند رہیں گے۔محکمہ

ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق ویکسی نیشن مراکز پر 14 اگست کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی،

تمام ویکسی نیشن مراکز اور ماس ویکسی نیشن سینٹر میں معمول کے مطابق ویکسی نیشن کا عمل

جارہی رہے گا۔محکمہ صحت کے مطابق محرم کی سرکاری چھٹیوں کے باعث اسلام آباد کے تمام

ویکسین نیشن مراکز 9 اور 10 محرم کو بند رہیں گے۔جبکہ صوبائی دارالحکو مت لاہور میں کورونا

کے وار تیزجبکہ اموات اور مریضوں میں اضافہ ہونے لگاہے، گزشتہ روز لاہور میں ایک ہی روز

17 مریض انتقال کر گئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 585 مریض رپورٹ ہوئے۔پنجاب بھر میں

مزید 36 اموات ریکارڈ ہوئیں، ایک ہزار 141 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی

شرح 8.1 فیصد ہو گئی۔پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران صوبہ بھر سے 1,141 نئے کیسز رپورٹ، صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد

368,195 جبکہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 19,609 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تما م شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 5.8 ریکارڈ کی گئی،

راولپنڈی میں 5.8 اور فیصل آباد میں 10.3 مثبت شرح تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا سے اموات کی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply