کورونا وبا سے متاثرہ

کورونا سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا مزید 54 جاں بحق

Spread the love

کورونا سے اموات کا

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے

مطابق کورونا وائرس سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 281

ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہوگئی۔گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 78 ہزار 648، سندھ

میں 2 لاکھ 59 ہزار 956، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 167، بلوچستان میں 19 ہزار 121، گلگت

بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 45 ہزار 976 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 626 کیسز

رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 92 لاکھ 78 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 786 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 823 مریض صحتیاب

ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن

میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 281 ہوگئی۔

پنجاب میں 5 ہزار 600، سندھ میں 4 ہزار 436، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 118، اسلام آباد میں 511،

بلوچستان میں 201، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 313 مریض جان سے ہاتھ دھو

بیٹھے۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں

کورونا ویکسیشن کا اگلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، مہم کا آغاز سب سے زیادہ عمر والے افراد سے

ہوگا، بزرگ افراد کو اس حوالے سے میسج میں ہدایات بھیجی جائیں گی۔

کورونا سے اموات کا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply