ملک بھر میں کورونا

کورونا مزید 118 زندگیاں نگل گیا، 5395 نئے مریض ہسپتالوں میں داخل

Spread the love

کورونا زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) بے رحم کورونا وائرس مزید 118 زندگیاں نگل گیا، جاں بحق

افراد کی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی۔ 24 گھنٹے میں 5 ہزار 395 کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی

کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 118 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی

تعداد 15 ہزار 872 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 395 افراد میں کورونا کی تصدیق

ہوئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 تک جا پہنچی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 294 ہو

گئی ہے،این سی او سی کے مطابق 4 ہزار 276 مریضو ں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 6 لاکھ 46

ہزار 652 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 64 ہزار 686 جبکہ

ملک بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔طبی ماہرین کے

مطابق مہلک وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط فیس ماسک کا استعمال ، سماجی تقریبات سے

دور ی ، ہاتھ بار بار دھوناہے جس پر عمل کر کے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بچایا جا

سکتا ہے ۔ادھرکورونا وائرس وباء اور کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات

کے طورپر سینیٹ سیکرٹر یٹ کو تین روز کیلئے بند کردیاگیا ہے اس ضمن میں سینیٹ سیکرٹریٹ

سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو سولہ اپریل تا اٹھارہ اپریل دو ہزار

اکیس تک ڈس انفیکشن کیلئے بند کردیاجائیگا، سیکرٹریٹ انیس اپریل کو دوبارہ کھلے گا جبکہ پہلے

سے طے شدہ روٹیشن پالیسی کے تحت کم سے کم حاضری یقینی بنائی جائیگی ،کورونا وباء کیلئے

طے شدہ ایس او پیز کے تحت ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایات بھی دی گئیں ہیں کہ وہ ماسک

کااستعمال لازمی بنائیں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں ، سماجی فاصلے کو برقرار

رکھا جائے۔ سکیورٹی کیساتھ ساتھ آر اینڈ آئی برانچز معمول کے مطابق کھلی رہیں گی، نوٹیفکیشن

کے مطابق متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے پورے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے

بلاک سی میں ڈس انفیکشن سپرے کیاجا رہا ہے ۔

کورونا زندگیاں نگل گیا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply