ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

کورونا مزید60افرادکی زندگیاں نگل گیا،راولپنڈی میں خطرناک صورتحال

Spread the love

کورونا زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد، لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 60افراد جاں بحق

ہو نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی، جبکہ 5661 نئے مریض رپورٹ ہونے

کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ

اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 62 لاکھ 78

ہزار 190 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 462 نئے ٹیسٹ کئے

گئے، اب تک 9 لاکھ 52 ہزار 616 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 50 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ

ہورہا ہے ، کورونا وائرس کیسز کی یومیہ بلند ترین شرح راولپنڈی میں 23.93فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دواضلاع میں کورونا وائرس کیسز کی یومیہ شرح 20فیصد سے تجاوز کر گئی ۔ ذ ر ائع کا کہنا ہے

7اضلاع میں کورونا وائرس کی یومیہ شرح 5فیصد جبکہ مزید 7اضلاع میں 10فیصد سے زائد ہے۔

گلگت میں کیسز کی یومیہ شرح 9.26 فیصد، سکردو میں 19.42 فیصد، دیامر میں 6.42 فیصد،

مظفرآباد میں 15.85فیصد اور میرپور میں 14.29فیصد ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں کیسز کی یومیہ

شرح 20.59 فیصد، حیدر آباد میں 16.67فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10.55فیصد، پشاور

میں 16.59فیصد، صوابی میں 5.88 فیصد، مردان میں 8.86 فیصد اور ایبٹ آباد میں 7.65فیصد

رپورٹ کی گئی۔گزشتہ 24گھنٹے میں لاہور میں کیسز کی شرح 7.51 فیصد، گجرات میں 1.82 فیصد،

فیصل آباد میں 4.27فیصد، گوجرانوالہ میں 2.60فیصد اور بہاولپور میں 11.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کیسز کی شرح 4.37

فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری طرف ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران مزید 35ہیلتھ ورکرز کورونا

کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد 17ہزار 151

ہوگئی،این آئی ایچ کی جانب سے رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں 10ہزار 812ڈاکٹرز، 2 ہزار 425نرسز اور 4ہزار 445ہیلتھ

اسٹاف کورونا پازیٹو ہیں جبکہ 168ہیلتھ ورکرزکورونا سے انتقال کرچکے ہیں،وزارت صحت کے

مطابق 458ہیلتھ ورکرزگھر اور 29اسپتالوں میں زیرعلاج ہے جبکہ مجموعی طور پر 16ہزار

496ہیلتھ ورکرزکوروناسے صحتیاب ہوچکے ہیں، متاثرہ اورانتقال کرنیوالے بیشتر ہیلتھ ورکرزکاتعلق

سندھ سے ہے،جہاں اب تک 6 ہزار 004 ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 60 انتقال کرچکے ہیں، پنجاب

میں3489ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 29کا انتقال ، کے پی میں4 ہزار 062ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 44کا

انتقال ، اسلام آباد میں1584ہیلتھ ورکرز پازیٹو،14 انتقال کرچکے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان میں

309ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق اور 3کا انتقال ہوا ، بلوچستان میں 860ہیلتھ ورکرز میں

کورونا کی تصدیق اور 9کا انتقال ہوا جبکہ آزاد کشمیر میں843ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9انتقال

کرچکے ہیں۔دوسری طرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کے وار مزید تیز ہونے لگے،

موذی وائرس مزید 5 زندگیاں نگل گیا، 537 نئے کیس رپورٹ، شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی

شرح 7.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ جاری، سیکرٹری صحت کے

مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں 18 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ صوبہ

بھر میں ایک ہزار 173 نئے کیس سامنے آئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 494

ہو چکی ہے، جبکہ 3 لاکھ 34 ہزار 305 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں صوبہ بھر میں

اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 120 ہو گئی ہے، گزشتہ روز پنجاب بھر میں کورونا کے مثبت

کیسز کی مجموعی شرح 5 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کورونا زندگیاں نگل گیا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply