کورونا وبا سے متاثرہ

کورونا حملوں میں تیزی، مزید43 افراد جاں بحق

Spread the love

کورونا حملوں میں تیزی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) بدھ کے روز ملک بھر میں کورونا وائرس سے 43 افراد جاں

بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ

کیسز کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 239 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 786 نئے کیسز

رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 79 ہزار 654، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 150، خیبر پختونخوا

میں 74 ہزار 433، بلوچستان میں 19 ہزار 141، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46

ہزار 229 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 673 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 93 لاکھ 18

ہزار 38 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 425 نئے ٹیسٹ کئے

گئے، اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 216 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 664 مریضوں کی

حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد

وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 629، سندھ میں 4 ہزار

442، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 122، اسلام آباد میں 512، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں

103 اور ا?زاد کشمیر میں 314 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا حملوں میں تیزی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply