لندن ایس اوپیز

کورونا بے قابو، جرمنی ،بھارت میں جزوی لاک ڈؤان میں توسیع

Spread the love

کورونا بے قابو

نئی دہلی،لندن،برلن ،ماسکو(جے ٹی این آن لائن نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورپ

میں پھیلنے والی کورونا کی تیسری لہر برطانیہ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔دوسری جانب

روسی صدر پیوٹن آج (بدھ کو) کورونا ویکسین لگوائیں گے، جرمنی میں حکومت نے جزوی لاک

ڈاون میں اپریل تک توسیع کا عندیہ دیدیا۔ادھر کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر بھارتی ریاست

مہاراشٹر میں پابندیوں میں 31مارچ تک توسیع کردی گئی، 10اضلاع میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بھارتی پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا

سینتالیس ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ادھر جرمنی میں ایسٹر کے تہوار پر کورونا کے خلاف

اقدامات کے طور پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں، آنے والے ہفتے میں عوامی اور معاشی

زندگی کو 5دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، یکم سے پانچ اپریل تک اس ایسٹر لاک ڈان

کے دوران عام طور پراجتماعی پابندی سے متعلق ضوابط کا اطلاق ہو گا۔ یکم سے پانچ اپریل تک اس

ایسٹر لاک ڈان کے دوران عام طور پراجتماعی پابندی سے متعلق ضوابط کا اطلاق ہو گا۔

کورونا بے قابو

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply