کورونا بچوں کیلئے خطرے

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے بچوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Spread the love

کورونا بچوں کیلئے خطرے

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر بچوںکیلئے خطرے کی گھنٹی بجا

دی ، اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں 1 سے 10 سال کی عمر کے مزید 66بچے کورونا کا شکار ہو

گئے، شہر میں کورونا کا شکار بچوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار792ہو گئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق

چوبیس گھنٹوں میں 11 سے 20 سال کے 48 نوجوان بھی کورونا سے متاثر ہوئے۔ڈی ایچ او اسلام آباد

آفس سے جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 سے 10 سال کی

عمر کے مزید 66بچے کورونا کا شکار ہوئے دارالخلافہ میں کورونا کا شکار بچوں کی مجموعی

تعداد 5ہزار792ہو گئی ۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 سے 20 سال کے 48

نوجوان، اکیس سے تیس سال 126 ، 31 سے 45 سال کے 178، 46 سے 60 سال کی عمر کے 129 ،

61 سے 80سال کے 73 اور 81 سال سے زائد 8 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق

چوبیس گھنٹوں میں شہر میں 629 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے 357 مرد

اور 272 خواتین شامل ہیں۔ دارالخلافہ کے شہری علاقوں سے 298 اور دیہی علاقوں سے 331 کیسز

رپورٹ ہوئے۔ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا سے 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ دوسری

جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کے مطابق این سی او سی کے جمعرات کو

منعقدہ اجلاس میں ویکسینیشن کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا دستیاب ویکسین سے

مکمل استفادہ کرنے کے لیے صوبوں کو ویکسین کے لیے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔(

کورونا بچوں کیلئے خطرے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply