خیبرپختونخواحکومت کا ویکسینیشن کیلئے سخت ترین پابندیاں لگانے کا فیصلہ
Spread the love

کورونا بوسٹر ڈوز کیلئے

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24گھنٹوں کے دوران مزید

6افراد انتقال کرگئے،360نئے کیسز رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 0.83 فیصد ریکارڈ ، 666 مریضو

ں کی حالت تشویشناک ہے۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ مجموعی اموات

کی تعداد 28878ہوگئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے

360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی نے لازمی ویکسی نیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے

لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے 95 ممالک میں امیکرون

ویریئنٹ کے 58 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر(این سی او سی)کا اہم اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں کورونا وبا

کے کرو چارٹ، قومی ویکسینیشن حکمت عملی اور بیماری کے پھیلا کا جائزہ لیا گیا، جب کہ فیصلہ

کیا گیا کہ کورونا کی نئی قسم (اومیکرون) کے پھیلا کے خدشے کے پیش نظر لازمی ویکسینیشن پر

عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ این سی او سی نے تمام شہروں سے

ویکسینیشن یقینی بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جنوری سے 30 سال سے زائد عمر

کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔این سی او سی نے بتایا کہ دنیا بھر کے 95 ممالک میں امیکرون

ویریئنٹ کے 58 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، یورپ میں وبا کا مرکز ہونے کی وجہ سے یوکے

اور ڈنمارک میں سب سے زیادہ نمبرز رپورٹ ہوئے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے

کو برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہوئی ہیں، پروازوں کے

تمام مسافروں کے ایرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہدایت میں پابند کیا گیا ہے

کہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کو ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ ایرپورٹس پر تمام مسافروں کے

ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں۔ اسی طرح ایک پرواز کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت ہو

تاکہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔ مسافروں کو

پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

کورونا بوسٹر ڈوز کیلئے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: