کورونا آگاہی گوگل ماسک

کورونا سے آگاہی کیلئے گوگل نے بھی ماسک پہن لیا

Spread the love

کورونا آگاہی گوگل ماسک

نیو یارک (جے ٹی این آن لائن نیوز) دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے عالمی وبا

کورونا وائرس سے بچاوکے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور ماسک پہننے پر زور دیتے

ہوئے اپنے ڈوڈل کو ماسک پہنا دیا گیا ہے۔گوگل دنیا کے اہم دنوں کے حوالے سے اپنا ڈوڈل تبدیل

کرنے کی ایک روایت پر برسوں سے قائم ہے جسے سرچ انجن کے صارفین کی جانب سے خوب

سراہا بھی جاتا ہے۔اس بار گوگل نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کے

پھیلاوسے بچاوسے متعلق انٹرنیٹ صارفین میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنے ڈوڈل کو ماسک پہنا

دیا ہے۔ گوگل ڈوڈل کو دیکھا جا سکتا ہے گوگل کے ایلفابیٹس نے ماسک پہنا ہوا ہے۔اس ڈوڈل کو اگر

کلک کیا جائے تو گوگل کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مزید ہدایات دی گئی ہیں

جس میں ’ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ‘ اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔گوگل کی جانب

سے اس ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل پر شیئر کیے جانے کا بھی

آپشن دائیں جانب دیا گیا ہے۔

کورونا آگاہی گوگل ماسک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply