کورونا وائرس آنکھوں سے بھی جسم میں منتقل ہو سکتا ہے،امریکی تحقیق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جےٹی این آن لائن نیوز) کورونا آنکھوں سے منتقل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق حال ہی میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا

ہے کہ یہ وائرس آنکھوں کے ذریعے بھی جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔

مارکیٹوں میں حفاظتی تدابیر نظرانداز،کرونا تباہی مچانے کیلیے تیار

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں

کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا

کہ اگر کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی چھینک یا کھانسی میں سے

نکلنے والے قطرے کسی دوسرے شخص کی آنکھوں میں جا گریں تو

اس سے اس شخص کی آنکھوں کے ذریعے سے وائرس جسم میں داخل

ہو سکتا ہے۔سائنسداوں کا کہناتھا کہ کورونا وائرس انسان کے جسم میں

موجود اے سی ای 2 ریسیپٹرکو نشانہ بناتا ہے اور یہ اے سی ای 2

ریسیپٹر آنکھوں میں موجود ہوتے ہیں۔تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا

کہناتھا کہ کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر

طبی عملے کو وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے نہ صرف ماسک،

دستانے اور حفاظتی لباس پہننا چاہیے بلکہ اب انہیں خاص چشمے کا

استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔

تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا

کہناتھا کہ کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر

طبی عملے کو وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے نہ صرف ماسک،

دستانے اور حفاظتی لباس پہننا چاہیے بلکہ اب انہیں خاص چشمے کا

استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔

کورونا آنکھوں سے منتقل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply