کورونا انسانیت کو خطرہ

کورونا سے انسانیت کو خطرہ ، عوام اﷲ سے رجوع کریں، دارالافتاءکا فتویٰ

Spread the love

کورونا انسانیت کو خطرہ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر کے علما و مشائخ نے عوام سے رجوع الی اﷲ اور

احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دعا کی ہے اﷲ کریم انسانیت کو کورونا کی وبا

سے نجا ت دے ، وبا سے احتیاط کیلئے عوام احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔وباء کی تیسری لہر

سے انسانیت کو بہت خطرات لاحق ہو چکے ہیں ، رجوع الی اﷲ اور احتیاطی تدابیر ہی حل ہیں۔ یہ

بات نمائندہ خصوصی وزیر اعظم طاہر محمود اشرفی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز

، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن ، پیر نقیب الرحمن، علامہ سید ضیا اﷲ شاہ بخاری ، پیر روح الامین

، علامہ عارف واحدی ، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا محمد خان لغاری ، سید امین الحسنات ، مولانا

عبد الوہاب روپڑی، قاضی عبد القدیر خاموش ، مفتی محمد زبیر ، قاری حنیف بھٹی ، مولا نا حامد الحق

حقانی ، مولانا قاسم قاسمی ، علامہ عبد الحق مجاہد ،مولانا اسد اﷲ فاروق ، مولانا اسعد زکریا ،مولانا

عبید اﷲ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن ، علامہ زبیر عابد، مولانا محمد شفیع قاسمی، پیر اسعدحبیب شاہ

جمالی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر صابری ،مولانا اسلم صدیقی ،

مولانا احسان احمد حسینی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی و دیگر نے اپنے

مشترکہ بیان میں کی ۔علماء و مشائخ کا مزید کہنا تھا کورونا کی وبا سے انسانیت خطرے میں ہے،

وباء مسلسل پھیل رہی ہے،جو لوگ کورونا ویکسین نہ لگوانے کا کہہ رہے ہیں درا صل وہ دین و

دنیاوی علوم سے نا واقف ہیں ،کورونا ویکسین روزہ میں بھی لگوائی جا سکتی ہے اور اس پر علما

اسلام متفق ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے مساجد میں ہونیوالی احتیاطی تدابیر پر عمل پر جو بیان دیا اس

پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ دریں اثناء دارالافتا پاکستان نے ایک بار پھر کورونا ویکسین کے حوالہ سے

فتویٰ جاری کرتے ہوئے ویکسین لگوانے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے وبا سے بچنے کیلئے

ویکسین وقت اور حالات کی ضرورت ہے ۔ شریعت اسلامیہ نے خود کو اور دوسروں کو تکلیف سے

بچانے کا حکم دیا ہے اور کورونا ویکسین کے حوالہ سے افواہیں پھیلانا قطعی طو پر درست نہیں ۔

دارالافتا مملکت سعودی عرب ،مجمع الفقہ الاسلامی جدہ ،دارالافتا مصر ،سمیت دنیا اسلام کے اہم ترین

ممالک نے ویکسین کو لگوانا شرعی ذمہ دار ی قرار دی ہے تا کہ خود بھی محفوظ ہوں اور دوسروں

کو بھی محفوظ رکھیں۔ دارالافتا پاکستان علما اسلام و مفتیان عظام سے مشاورت کے بعد یہ فتویٰ

جاری کر رہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانا ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔ مرض کے معاملہ میں طبی

ماہرین کی رائے حتمی ہوتی ہے ۔ مجمع الفقہ الاسلامی جدہ جو اسلامی تعاون تنظیم کے تحت کام کرتا

ہے میں امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن حمید کی سربراہی میں ہونیوالے متعدد اجلاسوں کے بعد یہ

فتویٰ صادر کیا گیا ،جبکہ دنیا اسلام کے اہم قائدین امام حرم کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس ، مفتی

اعظم سعودی عرب ، صدر فلسطین سمیت اہم مسلم رہنما ویکسین لگوا چکے ہیں۔ مخیرحضرات زکو

ۃسے ویکسین خرید کر مستحقین زکوۃ کو ویکسین لگواسکتے ہیں اور اس سلسلہ میں مخیر حضرات

کو بڑھ چڑھ کرآگے آنا چاہیے ۔ دارالافتا پاکستان نے روزے کے دوران بھی ویکسین لگوانے کے

فتویٰ کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہااس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔دوران اجتماعی عبادات کورونا ایس او

پیز پر عملدرآمد کرنا بھی لازمی ہے۔

کورونا انسانیت کو خطرہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply