ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

کوروناوباء سے مزید 120اموات، ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے فی خوراک 1270 روپے مقرر

Spread the love

کوروناوباء 120اموات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے چارجز مقرر کر

دیئے گئے۔ فی ڈوز 1270 روپے دینے ہونگے۔ بیرون ممالک سفر کرنیوالوں کیلئے اضافی ڈوز کا

آغاز کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدا دوشمار کے مطابق

کورونا وائرس سے 120 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23

افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 306 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک

10 لاکھ 29 ہزار 930 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 596 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہے۔ دوسری طرف حکومت پنجاب نے صوبے کے 11اضلاع میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن میں

15ستمبر تک توسیع کر دی،پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جن اضلاع میں

سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوا ل

،میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاول پور، گوجرانوالا اور رحیم یار خان شامل ہیں،ان اضلاع میں

مارکیٹیں رات 8بجے تک کھولنے کی اجاز ت ہو گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے

گا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی کی ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم آؤٹ ڈور شاد ی

میں صرف 300افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ ریسٹورنٹس پر رات 10بجے تک

آؤٹ ڈور ڈائننگ ہو سکے گی، سرکا ر ی و نجی دفاتر میں 50فیصد سٹاف آسکے گا اور صرف

ویکسینیٹڈ سیاحوں کو ہی سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

کوروناوباء 120اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply