Pakistan-Corona-Virus-Updates

کوروناسے مزید 141اموات ،بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کوبوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

Spread the love

کوروناسے 141اموات

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 141افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 25220ہوگئی، بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4199نئے کیسز رپورٹ ہوئے،دوسری جانب

حکومت نے بیرون ملک جانے کے منتظر افراد بوسٹر ڈوز لگانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے

ویکسی نیشن کیلئے حکمت عملی بھی تیاری کرلی ہے۔بوسٹر ویکسی نیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا اور

جومخصوص شہروں میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بوسٹر ویکسی نیشن کیلئے الگ کاؤنٹرز ہونگے

اور ان افراد کو امریکی اور برطانوی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز

والوں سے ویکسین قیمت اور ایڈمنسٹریشن چارجز لئے جائیں گے لیکن بیرون ملک جانے والوں کی

بوسٹر ویکسی نیشن سفری دستاویز سے مشروط ہے۔ذرائع کے مطابق بوسٹر ویکسی نیشن کے

خواہشمند افراد کیلئے ویزا دکھانا لازم ہوگا پھر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی اور بعدازاں

بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کو بوسٹر ڈوز کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

کوروناسے 141اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply