کورونا تیسری لہر تشویشناک

کوروناسے 11اموات ،11شہروں میں مثبت کیسز کی شرح صفرہوگئی

Spread the love

کوروناسے 11اموات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست

میں 33 ویں نمبر پر آگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 663 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید

11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار19 مریض شفایاب

ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 66 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب

تک 28 ہزار 280 مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ

65 ہزار47 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا

وائرس کے 25 ہزار 870 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 913 مریضوں کی حالت

تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 10 ہزار 897 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ

24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 902 ٹیسٹ کیئے گئے، ملک میں

11شہروں میں کورونا کیسز کی شرح صفر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق میرپور، مظفرآباد، دیا میر ،

گلگت ، سکردو میں شرح صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ گجرانوالہ ،گجرات ، جہلم ،سرگودھا میں بھی

شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نوشہرہ اور بہاولپور میں بھی کرونا کیسز میں شرح

صفر ریکارڈ کی گئی۔

این سی اوسی نے کورونا ویکسین سے متعلق زیرگردش ویڈیو جعلی قرار دیدی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین سے متعلق

زیرگردش ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔این سی او سی کے مطابق اسکول کے بچوں پرویکسین کے

مضراثرات سے متعلق زیرگردش ویڈیو جعلی اور تین سال پرانی ہے۔این سی او سی نے کہا کہ کورونا

ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور وزارت صحت کی ہدایت کے مطابق بچوں کو انسداد کورونا

ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔

کوروناسے 11اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply