ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

کوروناسے مزید57 افراد جاں بحق ،3 ہزار 613 نئے کیسز رپورٹ

Spread the love

کوروناسے مزید57

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 57افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 26ہزار 232ہوگئی، پا کستا ن میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11

لاکھ 82ہزار 918ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ

24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار 613نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجا ب میں 4لاکھ 3ہزار 157، سندھ میں

4لاکھ 38ہزا ر 327، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65ہزار 200، بلوچستان میں 32ہزار 403، گلگت

بلتستان میں 10 ہزار 51، اسلام آباد میں ایک لاکھ 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 824 کیسز

رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 81لاکھ 10ہزار 457 فراد کے ٹیسٹ کئے گئے،

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57ہزار 131نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10لاکھ 64ہزار 319مریض

صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5ہزار 606مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پا کستان میں کورونا سے

ایک دن میں 57افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد 26ہزار

232ہوگئی۔ پنجاب میں 12ہزار 66، سندھ میں 6ہزار 960 ، خیبرپختونخوا میں 5ہزار 107، اسلام آباد

میں 874، بلوچستان میں 340، گلگت بلتستان میں 177اور آزاد کشمیر میں 708مریض جان سے ہاتھ

دھو بیٹھے۔

کوروناسے مزید57

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply