کورونا سے مزید
Spread the love

کوروناسے مزید 7

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو

نے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 784 ہوگئی،232 نئے کیسز رپورٹ ، پاکستان میں کورونا کے

تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 393 ہوگئی۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب

میں 4 لاکھ 43 ہزار 560، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 958، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار

412، بلوچستان میں 33 ہزار 509، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار

960 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 580 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 22 لاکھ

95 ہزار 147 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 602 نئے ٹیسٹ کئے

گئے، اب تک 12 لاکھ 46 ہزار 783 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 813 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس

سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 784 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 42، سندھ میں 7 ہزار 627،

خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 864، اسلام آباد میں 961، بلوچستان میں 362، گلگت بلتستان میں 186 اور

آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کوروناسے مزید 7

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: