UNO

کوروناسے تاریخی مندی ، بیروزگاری پھیلی،دنیا معمول کو واپس نہیں لوٹ سکتی،اقوام متحدہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک(جے ٹی این آن لائن نیوز) کوروناسے تاریخی مندی

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد دنیا سابقہ معمول کی طرف واپس نہیں لوٹ سکے گی لہذا حکومتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک نئی اقتصادیات اور زیادہ روزگار کی فراہمی کے لئے حرکت میں آئیں۔

امریکہ اور روس کا باہمی تعاون بڑھانے کیلئے غیر معمولی مشترکہ بیان

اقوام متحدہ نے وبا کے دور میں اقتصادیات کی بحالی اور روزگار کے تحفظ کے لئے ایک روڈ میپ کا اعلان کیا ہے

۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وباء ایک تاریخی اقتصادی مندی اور ریکارڈ سطح کی بیروزگاری کا سبب بنا ہے اور اس بحران سے سب سے زیادہ غریب ممالک متاثر ہوئے ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ بحران کے بعد سماجی و اقتصادی بحالی کے لئے غیر معمولی بین الاقوامی تعاون اور سیاسی عزم کی ضرورت محسوس کی جائے گی۔

معاشروں کو اور اقتصادیات کو سابقہ معمول سے زیادہ بہتر، زیادہ مستحکم، زیادہ جنسی مساوات والے اور زیادہ کاربن سے پاک راستے کی ضرورت ہے۔

بحران کے دوران اور بعد میں جو بھی ہم کریں گے اس میں ہماری توجہ وبا، ماحولیاتی تبدیلیاں اور گلوبل مشکلات کے مقابل زیادہ پائیدار، زیادہ مساوی، جامع اور مستحکم اقتصادیات اور معاشروں کی تعمیر پر مرکوز رہنی چاہئے۔

کوروناسے تاریخی مندی
کوروناسے تاریخی مندی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply