کوروناایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو شادی ہالز اور ہوٹلز بند کرنا ہوں گے، اسد عمر

Spread the love

کوروناایس او پیز

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے ایس او

پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں شادی ہالز اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ٹوئٹر پر

جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ 2 ہفتے پہلے بتایا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورونا کی چوتھی

لہر کے امکانات ظاہر کررہی ہے، چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے ہی خبردار کردیا تھا، اب

کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی

ہالز اور ریسٹورینٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس اوپی پر عمل نہیں ہورہا، ایس اوپیز

پرعمل نا ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائیننگ بند کردیں گے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہوٹل اور جم

مالکان نے ذمہ داری نا دکھائی تویہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نا ہوگا۔ ہوٹل اور جم

مالکان نے ذمہ داری نا دکھائی تویہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نا ہوگا۔

کوروناایس او پیز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply