کوانٹم کمیونیکیشن،چین کیلئے اعلی ترین اعزاز

Spread the love

چین کے سائنسدانوں کی جانب سے کوانٹم کمیونیکشن کے شعبے میں کی جانےوالی تحقیق کو سائنس کی دنیا کا سب سے اعلی ترین اعزاز حاصل ہو گیا۔چین کو یہ اعزاز دنیا کے پہلے الٹرا ہائی سکیورٹی کے حامل سیٹلائٹ سسٹم کی کامیاب تنصیب کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔ امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمینٹ آف سائنس نےگذشتہ روز پان جیئن وئے اور ان کی قیادت میں کام کرنےوالے 34ماہرین طبیعات کے سال 2018کے نیو کومب کلیو لینڈ پرائز کا اعلان کیا۔ محققین کی اس ٹیم کو یہ اعزاز باضابطہ طور پر14فروری کو عطا کیا جائےگا۔یہ پہلی بار ہے چینی سائنسدان مکمل طور پر اپنے ملک کی جانب سے متعارف کروائی گئی تحقیق کے شعبے میں کوئی عالمی اعزاز حاصل کر رہے ہیں۔پہلے کوانٹم سیٹلائٹ سیٹلائٹ کی خاص ترین بات وہ سپیشل کرسٹل ہے جو انٹینگلڈ فوٹان کے جوڑے پیدا کرتا ہے،جو خلا سے زمین پرواقع لیبارٹری میں بلا روک ٹوک بھیجے جاتے ہیں ، ان کی جاسوسی کی جا سکتی ہے نہ یہ کسی طور لیک ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply