کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کو شرکت سے روکا، نہ ہمارے تعلقات دھمکیوں پر مبنی، سعودی عرب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سعودی عرب نے کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کو شرکت سے روکنے کے

حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایسے نہیں جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی ہے۔پاکستان

میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے

پاکستان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر مجبور کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان کو

سمٹ میں شرکت سے روکنے کیلئے کسی قسم کی د ھمکی دینے کی بھی تردید کرتے ہیں۔سعودی

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی

گہرے تذویراتی تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بیشترعلاقائی، عالمی بالخصوص

امت مسلمہ کے معاملات سے متعلق اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیاکہ سعودی عرب

ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان کیساتھ کھڑا رہا اور ساتھ دیا تا کہ پاکستان ایک کامیاب و

مستحکم ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکے۔سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایسے نہیں

جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی ہو۔خیال رہے گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان نے

ملائیشیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا سعودی عرب نے پاکستان کو 40 لاکھ ملازمین کو

نکالنے کی دھمکی دی اور اسی دباؤ کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے ملائیشیا سمٹ میں شرکت

نہیں کی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply