کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Spread the love

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں اسکور بورڈ پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہندسہ سجایا۔مصباح الحق 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کامران اکمل نے بھی 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود نے 26 اور ڈاؤسن نے 21 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو جبکہ عمران جونیئر اور غلام مدثر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پشاور کی بیٹنگ کے جواب میں کوئٹہ نے مطلوبہ حدف آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،عمر اکملکو ناقابل شکست 75رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

Leave a Reply