505

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

Spread the love

پاکستان سپر لیگ (سپورٹس رپورٹر) کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں ڈیوڈ ملان کی عمدہ 64 رنز کی اننگز کی بدولت 19.1 اوورز میں 168 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں لیوک رونکی 23، حسین طلعت 19، کولن انگرام 6، آصف علی 19، شاداب خان 8، فہیم اشرف 20 رنز بنا سکے جبکہ عماد بٹ، محمد موسیٰ، عاکف جاوید اور کولن منرو کوئی سکور نہ بنا سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد حسنین سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بین کٹنگ نے 3، سہیل خان نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اعظم خان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں شین واٹسن نے 15، احمد شہزاد نے 7، سرفراز احمد نے 21، محمد نواز نے 23، سہیل خان نے 14 اور بین کٹنگ نے 22 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عاکف جاوید، فہیم اشرف اور عماد بٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں