کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد گھر پہنچ گئے

Spread the love

سول ہسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے، ان کے کپڑے خون آلود اور وہ شدید زخمی حالت میں تھے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے،چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی اور گھر پہنچنے کی تصدیق کی۔ بدھ کی صبح 6بجے کے قریب ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو نامعلوم مسلح افراد نے چمن کے مال روڈ پر چھوڑا، جہاں سے وہ ایک ٹیکسی کے ذریعے کوئٹہ پہنچے۔ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو پروفیسرز کالونی میں ان کے گھر پہنچانے والے ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق ان کے کپڑے خون آلود اور وہ شدید زخمی حالت میں تھے۔واضح رہے کہ نیورو سرجن ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹان سے اغوا کیا گیا تھا۔

Leave a Reply