کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار، 20سے زائد مسافر زخمی

Spread the love

کوئٹہ کراچی مسافر کوچ

بیلہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ،20سے

زائد مسافر زخمی زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح

کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اے جے موورز آر سی ڈی شاہراہ لنگڑا بیلا کے مقام پر

حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار انور ولد محمد سکنہ منگھو پیر کراچی

احمد ولد ادریس سکنہ کیماڑی کراچی امیرالدین ولدرحمان سکنہ کوئٹہ صفیہ زوجہ محمد اللہ سکنہ قائد

آباد کراچی امیر ولد غلام محمد سکنہ قلعہ سیف اللہ ہاشم ولد باول سکنہ قلعہ سیف اللہ عبداللہ ولد زرین

سکنہ قلعہ سیف اللہ غوث الدین ولد زیارت گل سکنہ ملیر کراچی چار سالہ آصف ولد محمد اللہ سکنہ

کراچی ڈھائی سالہ نوریہ بنت محمد اللہ سکنہ کراچی سات سالہ جانو بنت حنیف پانچ سالہ زینب بنت

حنیف سکنہ چمن گل مکئی زوجہ محمد حنیف سکنہ چمن اور نو ماہ کا شیر خوار بچہ محمد ولد حنیف

سکنہ چمن اور کچھ نامعلوم شامل ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بیلا حاصل خان قمبرانی

پولیس نفری کے ہمراہ جائے حاحادثہ پر پہنچ گئے پولیس کے جوانوں لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور

ریسکیو 1122کے رضاکاروں نے ریسکیو کیا زخمیوں کو سول اسپتال بیلا لایا گیا جہاں میڈیکل

سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر حکیم موندرہ ڈاکٹر عبدالرشید رونجھو اور عملے نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم

کی اور زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا آن لائن کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری

کے باعث پیش آیا واضع ہو کہ کوئٹہ کراچی خونی آر سی ڈی شاہراہ دو رویہ نہ ہونے کے سبب آئے

روز حادثات کا موجب بنی ہوئی ہے۔

کوئٹہ کراچی مسافر کوچ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply