کوئٹہ میں 8ارب روپے کی منی لانڈرنگ، ایف آئی اے نے3 ملزم دھر لئے

Spread the love

کوئٹہ(جے ٹی این آن لائن) ملک بھر میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کیخلاف

کارروائیاں جاری ہیں، ایف آئی اے کوئٹہ نے بھی گزشتہ روزمنی لانڈرنگ

کیخلاف بڑی کارروائی کے دوران 8ارب کی غیرقانونی ٹرانزیکشنز پر3 ملزم

گرفتار کرلیے، پکڑے گئے ملزمان اشرف علی، حبیب الرحمان اور غلام محمد

کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایف آئی اے کوئٹہ نے کاروبار کی آڑمیں 8 بینک

اکاؤنٹس سے 7ارب 90 کروڑ روپے کی غیرقانونی ٹرانزیکشن کرنے والے تینوں

ملزمان کے اکاؤنٹ میں پڑے 2 کروڑ 70لاکھ روپے بھی منجمد کر لیے ہیں۔

Leave a Reply