88

کوئٹہ، حالیہ دھماکوں میں ملوث 2 دہشتگرد سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں ہلاک

Spread the love

کوئٹہ (جتن آن لائن بیورورپورٹ) کوئٹہ دہشت گرد ہلاک

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حالیہ دنوں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث 2 دہشت گرد سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ مزید پڑھیں

خفیہ اطلاع پر نواں کلی بائی پاس سرہ غڑگئی میں آپریشن

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر نواں کلی بائی پاس پر سرہ غڑ گئی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا- دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی جوانوں کو دیکھتے ہی جدید اسلحہ سے اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا- جبکہ سی ٹی ڈی جوانوں کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سائیکل برآمد، نصب 7 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا

دہشت گردوں کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل برآمد کرکے اس میں نصب 6 سے 7 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو بھئ ناکارہ بنا دیا گیا۔ مارے جانیوالے دہشت گردوں کی شناخت کفایت اور حکمت کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گرد گزشتہ برس ڈبل روڈ آر آر جی کی گاڑی کو نشانہ بنانے، میکانگی روڈ سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور اسحاق آباد مسجد میں ہونیوالے خود کش دھماکے میں بھی ملوث تھے۔

پس منظر

یاد رہے 10 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونیوالے ز ور دار دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 13 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردی میں 7 سے 8 کلو دھماکا خیزمواد استعمال ہوا۔

کوئٹہ دہشت گرد ہلاک

Leave a Reply