Blast 178

کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 4 زخمی

Spread the love

کوئٹہ(جتن آن لائن بیورورپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ دھماکہ

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شر پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم گشت پر معمور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے گزرتے ہی زوردار دھماکے سے پھٹ گیا- جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار موقع پر ہی شہید اور چار زخمی ہوگئے-

یہ بھی پڑھیں : داتا دربار دھماکہ‘ تحقیقات میں بڑی پیشرفت‘ مبینہ سہولت کار سمیت 6 دہشتگرد گرفتار

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی پٹرولنگ پر تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور امدادی اداروں کی ایمبولینسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں- امدادی اداروں نے فوری طور پر زخمیوں کو سپتال منتقل کر دیا- جہاں زخمی ہونےوالے سکیورٹی اہلکاروں کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے-

سکیورٹی فورسز کا علاقے کا گھیراؤ، سرچ آپریشن شروع

دوسری طرف جائے وقوعہ والے علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا- ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی- سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں-

دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں کر سکتے، وزیر داخلہ

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے- وطن کے رکھوالے دہشتگردوں کے مزموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے- انکا کہنا تھا دھرتی ماں پر جان نچھاور کرنے والے سپوتوں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائےگا- ہم اپنی دھرتی کو دہشتگردوں سے پاک کرکے رہیں گے

کوئٹہ دھماکہ

Leave a Reply