سبی دستی بم حملہ

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر دھماکہ ،3 سکیورٹی اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

Spread the love

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ دھماکہ

کوئٹہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار

زخمی ہو گئے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا۔عینی

شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے

قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے

سے گاڑی میں بھی آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے پورا

علاقہ سیل کرکے دھماکے کے شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق

بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہیں جنھیں امدادی ٹیموں نے ایمبیولینس کے

ذریعے ہسپتال پہنچایا، صورتحال کے پیش نظر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

سکیورٹی اہلکار

حیات آباد میں ایف سی اہلکارکی فائرنگ سے ساتھی اہلکار جاں بحق

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی اہلکارکی فائرنگ سے ساتھی اہلکار

جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے تکرار پر ایف سی اہلکار نے ساتھی اہلکار پر فائرنگ کردی جس

کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، دونوں اہلکاروں کا تعلق ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، بنوں پولیس سے بھی رابطے میں ہیں۔

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ دھماکہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply