کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ اورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات
کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.4 تھی۔ جس کا مرکز 15کلو میٹر نوشکی کے جنوب
مغرب میں تھا۔زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف پھیل گیا جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ
طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔