کوئٹہ ، پولیس موبائل کے قریب دھماکا،4 اہلکار شہید، 11 زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کوئٹہ(بیورورپورٹ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی

منی مارکیٹ میں پو لیس موبائل وین کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں4پولیس

جوان شہید جبکہ 5اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر

قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے فوری طور علاقے

کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، زخمیوں میں بعض کی حالت

تشویشناک بتائی گئی ہے جس کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشتہ ہے ،

صدر،وزیراعظم ،چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین ، سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ،

وزیرمملکت داخلہ ،وزیراعلیٰ وگورنر بلوچستان سمیت دیگر حکام اور سیاسی و

مذہبی شخصیات نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کرنے کیساتھ ساتھ شہید افراد

کے اہل خانہ سے یکجہتی اور زخمیوں کو ہر ممکن بہتر طبی امداد فراہم کرنے

کی ہدایت کی ہے ۔ڈئی آئی جی بلو چستان عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے کی تصدیق

کرتے ہوئے کہا منی مارکیٹ کے قریب پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ، ممکنہ

طور پر دھماکا خیز موا د موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے سے مددگار پولیس

کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں

لے لیا، شوا ہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا ء لانگو نے

کہا ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا ، کرائم سین محفوظ

کر لیا گیا ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان

پر اظہار افسوس کیا اور کہا ہے گھنائونی سازش کے تحت امن کی صورتحال

خراب کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، عدم استحکام پیدا کرنیوالوں کا مقابلہ پوری

طاقت سے کیا جائیگا۔ سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لے کر مزید بہتر بنایا

جائے گا ۔خیال رہے ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل

پر3دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار سمیت

5افراد شہید اور 6زخمی ہوگئے تھے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply