124

کوئٹہ ،،پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ،اہلکار شہید،10 زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں گشت کے دوران پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول

بم دھماکہ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا

جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت10 افرادزخمی ہوگئے،دھماکے کے بعد گاڑیوں میں

آگ بھڑک اٹھی،قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس

وین ڈبل روڈپر نادرا دفتر کے قریب جا رہی تھی ،دہشت گردوں نے موٹر سائیکل

میں نصب دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیااس کا مقصد

پولیس وین کو نشانہ بنانا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارخلیل احمدشہید ہو

گیاجبکہ پولیس اہلکاروں سمیت10افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعدپولیس گاڑی

میں آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

نعش اورزخمیوںکو فوری طور پر ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل

کردیا گیا جہاں زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ۔ بم ڈسپوزل کے عملے

نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Leave a Reply