کنگنا پارلیمنٹیرین بنیں تو پتہ نہیں بھارت کیسا، سوارا بھسکر، دپیکا بنیں نقال

کنگنا پارلیمنٹیرین بنیں تو پتہ نہیں بھارت کیسا؟، سوارا بھسکر، دپیکا بنیں نقال

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) کنگنا سوارا بھسکر دپیکا

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھسکر نے کہا ہے اگر کنگنا پارلیمنٹ میں آ گئیں تو پتہ

نہیں وہ کس قسم کا بھارت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں جب اداکارہ

سوارا بھسکر سے کنگنا کیساتھ ڈنر کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے

کہا ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے بعد ہمارا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا،

ہماری کمیونیکیشن صرف انٹرنیٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔ میں نہیں سمجھتی کہ فلم

تنو ویڈ منو کے بعد کنگنا کیساتھ کبھی ڈنر میری اچھی قسمت ہو گی۔ سوارا کا کہنا

تھا کنگنا ایک بہت ہی قابل اداکارہ ہے، کنگنا کی سیاست میں انٹری کے حوالے

سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ سوارا بھسکر نے کہا مجھے عوامی میل جول

پسند ہے لیکن یہ نہیں کہہ سکتی 10 سال بعد میں سیاست میں ہوں گی، البتہ کنگنا

شاید الیکشن لڑنا چاہتی ہے اور اگر کنگنا رناوت پارلیمنٹ میں آگئی تو ناجانے وہ

کس قسم کا بھارت ہو گا۔

=—= دپیکا بھی پاکستانی پارٹی گرل کی کاپی کیے بغیر نہ رہ سکیں

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکار رندیپ ہودا کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی

پاکستان کی ‘ پارٹی گرل ‘ کی کاپی کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ چند روز قبل پاکستان

سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا کرئیٹر دنانیر مبین نے 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو

بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت

بھارت میں بھی مشہور ہو گئی۔ اب اداکار شاہد کپور اور رندیپ ہودا کے بعد

اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اب سوشل میڈیا پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر

کرتے ہوئے پاری ‘ ہو رہی ہے ‘ کی کاپی کی۔ دپیکا پڈوکون کی جانب سے انسٹا

گرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر لکھا گیا کہ ‘ یہ ہم ہیں ‘ ، دوسری پر لکھا ‘ یہ

ہمارا گھوڑا ہے ‘ اور تیسری تصویر کے کیپشن پر اداکارہ نے لکھا اور ” یہ ہماری

پاری ہو رہی ہے’۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

کنگنا سوارا بھسکر دپیکا

Leave a Reply