0

کنگنارناوٹ کا بالی ووڈ شخصیات کےخلاف اعلان جنگ

Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے ایک بار پھر اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کو بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے پروموٹ نہ کرنے پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایک تقریب میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے کہا میں بالی ووڈ کی ایک ایک شخصیت کو بے نقاب کرکے ان کی اصلیت سامنے لائونگی۔

میری فلم کی تشہیر سے مجھے کیا فائدہ ملے گا، میں 31 سالہ فلم ساز ہوں جسے 3 نیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں، یہ لوگ مجھے کیا پروموٹ کریں گے، یہ لوگ خود کو پروموٹ کرلیں بڑی بات ہے،

لیکن جو رانی آف جھانسی ہیں وہ کیا میری چاچی ہیں؟ وہ آپ کی بھی اتنی ہی ہیں جتنی میری ہیں‘۔ کچھ لوگوں نے میرے خلاف گینگ بنایا ہواہے کہ میں نے اقرباپروری کیخلاف کیوں آواز اٹھائی، ان لوگوں کو شرم نہیں آتی ، یہ میرے پیچھے پڑے ہیں،

مجھے تو ان لوگوں کے ساتھ کام ہی نہیں کرنا اور یہ بات میں ان کے منہ پر کہہ چکی ہوں‘۔ ایک بات تو پکی ہوگئی کہ اب تک میں ان لوگوں کے خلاف چھوٹے چھوٹے بیانات دیتی تھی لیکن اب تو میں ان کے پیچھے پڑ جاؤں گی، ان کی ایسی کی تیسی کردوں گی، ان سب کو بے نقاب کروں گی، میرے خلاف گینگ بنا کر ان لوگوں نے مصیبت کو خود دعوت دی ہے‘۔

فلم کوئین آف جھانسی کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا ’میں نے اس فلم کی ہدایت کاری میں ایک پیسہ نہیں لیا، اپنا ایک سال دیا، دو فلمیں چھوڑی جن کا بجٹ ہی 20 کروڑ روپے سے اوپر تھا‘۔

Leave a Reply