کنگنا کا راز، آمنہ کا جسم، اسرا کا اردوجملہ اور شینرا اکرام کا سچ

کنگنا کا راز، آمنہ کا جسم، اسرا کا اردوجملہ اور شینرا اکرام کا سچ

Spread the love

ممبئی، کراچی (جے ٹی این شوبز نیوز) کنگنا آمنہ اسرا شنیرا

بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے انڈسٹری سمجھتی ہے کامیابی نے میرا

دماغ خراب کردیا اور وہ مجھے ٹھیک کر دیں گے، میں ہمیشہ باغی تھی اور

کامیابی کے بعد بھی میری آواز اونچی رہی ہے، میں قوم کی اہم آواز ہوں، تاریخ

گواہ ہے جس نے مجھے ٹھیک کرنے کی کوشش کی الٹا میں نے اسے ٹھیک کر

دیا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت یوں تو اپنے

متنازع بیانات کے باعث اکثر مشکلات کا شکار رہتی ہی ہیں، تاہم اب کی بار کنگنا

رناوت نے اپنی زندگی سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھایا ہے اور فلمی دنیا میں

آنے کی کہانی بیان کرنے کیساتھ اپنے والد اور گھر والوں سے اپنے تعلقات کے

بارے میں بتایا ہے کہ والد جب مجھے ڈانٹے تو میں کانپ جاتی تھی، پھر میں نے

صرف 15 سال کی عمر میں ان سے لڑائی کی اور گھر چھوڑ دیا، اس طرح میں

15 سال کی عمر میں بغاوت کرنیوالی پہلی راجپوت عورت بن گئی۔

==-== والد کو کہا مجھے تھپڑ مارا تو میں بھی آپکو مارونگی

اداکارہ کا کہنا تھا والد کے پاس لائسنس یافتہ رائفل اور بندوق تھی، جوانی کے

دنوں میں وہ کالج میں گینگ وار کیلئے مشہور تھے اور ان کی شناخت ایک غنڈے

کی تھی۔ وہ مجھے دنیا کی بہترین ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے، انہیں لگتا تھا کہ وہ

مجھے بہترین اداروں میں تعلیم دلوا کر ایک انقلابی باپ بن گئے ہیں، پھرجب میں

نے سکول جانے سے انکار کیا تو انہوں نے مجھے تھپڑ مارنے کی کوشش کی،

جس پر میں نے انکا ہاتھ پکڑ لیا اور واضح طور پر کہہ دیا اگر آپ نے مجھے

تھپڑ مارا تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی۔

==-== عوام میرے جسم نہیں اصل مسائل پر توجہ دیں، آمنہ الیاس

اداکارہ آمنہ الیاس نے بولڈ تصاویر منظر عام پر آنے پرعوامی تنقید کو مسترد

کرتے ہوئے کہا ہے عوام اپنی توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز

رکھیں۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنا ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا جس میں وہ غیر

مناسب لباس زیب تن کیے نظر آرہی تھیں۔ اسی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے

انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کی مزید تصاویر شیئر نہ کرنے کا

مشورہ دیا۔

==-== اداکارہ کے سوشل میڈیا صارفین سے کئی ایک سوالات

صارفین کی تنقید پر آمنہ الیاس نے اسی لباس میں ایک اور تصویر شیئر کی جس

میں انہوں نے لکھا میں یہ سوچ کر تھک چکی ہوں کہ کمنٹس میں میرا جسم ہی

کیوں واحد موضوع ہے؟ جس پر بار بار بات کی جارہی ہے، کیا آپ لوگوں کو

میرے بال، میک اپ، گجرا یا بالیاں پسند نہیں آئیں؟ پوسٹ شیئر کرنے کے باوجود

آمنہ الیاس کا غصہ کم نہ ہوا تو انہوں نے انسٹا پر سٹوری بھی شیئر کی جس میں

انہوں نے تنقید کرنیوالوں کو مزید جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آفات، غربت،

بچوں کا جنسی استحصال، عصمت دری، گھریلو تشدد، جنگ اور اس طرح کہ

نجانے کتنے مسائل موجود ہیں اس پر بات کیوں نہیں ہورہی؟ آمنہ الیاس نے یہ بھی

کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ ان تمام مسائل کے باوجود میرے جسمانی خدوخال

مسائل کی فہرستوں میں اول درجے پر ہیں-

حلیمہ سلطان کا اردو میں ’کرونگی‘ کے بجائے ’کرونگا‘ لکھنا بنا موضوع

ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف ’حلیمہ سلطان‘ نے پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹیم

پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر مقرر کئے جانے پر 21 فروری کو اپنی سوشل

میڈیا پوسٹس میں اردو میں پی ایس ایل ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے

ہوئے اس بات پر فخر کیا کہ وہ بھی کرکٹ ٹیم کی فیملی کا حصہ ہیں۔ اسرا بلگیچ

نے انگریزی اور اردو زبان میں جملہ لکھنے کیساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر

کی تھی۔ اسرا بلگیچ کی جانب سے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر اردو میں پوسٹ

کیے جانے پر جہاں ان کے شائقین خوش ہوئے، وہیں بعض افراد نے ان کی جانب

سے جملے میں ’ کروں گی ‘ کے بجائے ’ کروں گا ‘ لکھنے پر ان کی پوسٹ پر

مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اسرا بلگیچ نے اردو میں جملہ لکھا کہ ’ اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں، مجھے

فخر ہے کہ میں آپ کیساتھ ٹیم کی حمایت کروں گا۔ اداکارہ کی جانب سے ’ کروں

گی‘ کے بجائے ’ کروں گا ‘ لفظ لکھنے پر بعض افراد نے انہیں یاد دلایا کہ وہ

ایک خاتون ہیں، اسلئے جملے میں ’ کروں گی ‘ آئیگا۔ ان کی پوسٹ پر بعض افراد

نے مذاق کرتے ہوئے لکھا ’حلیمہ سلطان‘ کی جانب سے ’ کروں گی‘ کے بجائے

‘ کروں گا ‘ لکھنے سے ہی وہ سمجھ گئے وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔

بعض افراد نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ جب کوئی شخص گوگل سے

ٹرانسلیٹ کرے گا تو ایسا ہی ہوگا۔

==-== دوسروں کی زندگی پر منفی تبصرے سن سن کر تھک گئی ہوں، شنیرا

سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی

آواز بلند کرنیوالی شنیرا اکرم کہتی ہیں کہ وہ دوسروں کی زندگیوں پر ہونیوالے

منفی تبصرے سن سن کر تھک گئی ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں

شنیرا اکرم نے کہا کہ ’ میں لوگوں کے بارے میں منفی تبصرے سن کر بہت تھک

گئی ہوں۔ ہر ایک کا اپنا نظریہ خیال ہوتا ہے اور یہاں ہر ایک کو اپنی رائے کا

اظہار کرنے کا حق ہے۔ آپ جب بھی کسی پر تنقید کرتے ہیں تو وہیں پربھی منفی

تبصرے ہوتے ہیں۔ سابق کرکٹر وسیم اکرام کی اہلیہ نے کہا کہ آپ کی تنقید میں

کچھ مختلف نہیں ہوتا، وہی پرانی باتیں دہرائی جاتی ہیں۔ میں اب ان سب سے بور

ہو گئی ہوں۔

===–=== شوبز کی مزید خبریں –( پڑھیں )

کنگنا آمنہ اسرا شنیرا
کنگنا آمنہ اسرا شنیرا

Leave a Reply