ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کا میدان سج گیا، پولنگ شروع

ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کا میدان سج گیا، پولنگ شروع

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این نیوز) کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن

ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات آج ہونے جارہے ہیں، کل 21 لاکھ

97 ہزار 741 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جس میں مرد ووٹرز

کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 551 جبکہ خواتین ووٹرز کی 10 لاکھ 43 ہزار 190

ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں کیلئے

انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی ہے، الیکشن کیلئے مجموعی طور پر 1644

پولنگ اسٹیشنز جبکہ 5080 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، تاہم اب صرف 206

سیٹوں پر ووٹنگ ہوں گی۔ 6 نشستوں پر الیکشن ملتوی کردئیے گئے۔ کامرہ کی 5

میں سے 4 وارڈز میں حلقہ بندی کے تنازع پر تمام امیدوار بیٹھ گئے۔ 7 نشستوں

پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ 5 آزاد امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ گلیات

کالا باغ کنٹونمنٹ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں مفاہمت ہو گئی، دونوں جماعتوں

کا ایک ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گیا، صبح 8 بجے شروع ہونیوالی پولنگ

بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 219 وارڈز کیلئے 1559

امیدوار مد مقابل ہیں، سب سے زیادہ 180 امیدوار پی ٹی آئی نے اتارے، مسلم

لیگ (ن) کا 143 امیدواروں کیساتھ دوسرا نمبر ہے۔ پیپلز پارٹی 112 امیدواروں

کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پولنگ سٹیشنوں پر امن وامان کی صورتحال برقرار

رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز اہلکارتعینات ہوں گے، فری اینڈ فئیر الیکشن

نیٹ ورک ( فافن) آج ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈ ز کے مقامی حکومتوں کے انتخاب

کا مشاہدہ کرے گا۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے آج اتوار کو ہونیوالے

کنٹونمنٹس انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ صوبائی

حکومتوں کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب

کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں

219 وارڈز بنائے گئے ہیں، تاہم اب صرف 206 سیٹوں پر ووٹنگ ہوں گی۔ 6

نشستوں پر الیکشن ملتوی کردئیے گئے۔ کامرہ کی 5 میں سے 4 وارڈز میں حلقہ

بندی کے تنازع پر تمام امیدوار بیٹھ گئے۔ 7 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

ہو گئے۔ 5 آزاد امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ گلیات کالا باغ کنٹونمنٹ میں پی ٹی

آئی اور ن لیگ میں مفاہمت ہو گئی، دونوں جماعتوں کا ایک ایک امیدوار بلامقابلہ

منتخب ہو گیا-

=-،-= کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں ایک ہزار 550 امیدوار مدمقابل

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں ایک ہزار 550 امیدوار مدمقابل ہیں، سب سے

زیادہ 180 امیدوار پی ٹی آئی نے اتارے، ن لیگ کا 143 امیدواروں کے ساتھ

دوسرا نمبر ہے۔ پیپلز پارٹی 112 امیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب

میں 20 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی سندھ میں 11، خیبر

پختونخوا کے 8 اور بلوچستان کے 3 کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے پولنگ ہو گی، الیکشن

کمیشن نے میڈیا، مبصرین اور سکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر

رکھا ہے جس کے تحت صرف ایکریڈیشن کے حامل افراد ہی انتخابی عمل کا

جائزہ لے سکیں گے۔ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد ہی میڈیا انتخابی نتائج

دے سکے گا، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب

کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کی موثر نگرانی کیلئے سیکرٹریٹ میں

کمپلینٹ سینٹر قائم کر دیا ہے- انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کی شکایات

9204402 (051) اور 9204403 (051) پر درج کروائی جا سکتی ہے۔

=-،-= ملتان میں 17 ہزار 825 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے

ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں 17 ہزار 825 ووٹرز اپنا حق رائے دہی

استعمال کرینگے، کنٹونمنٹ بورڈ کو 10 وارڈز میں تقسیم کرتے ہوئے16 پولنگ

اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ان میں چارمرد اور چار خواتین اور آٹھ پولنگ اسٹیشن

مشترکہ شامل ہیں جبکہ 46 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 23 مرد اور

23 خواتین کے ہیں، انتخابات کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈز کو دو حصوں میں

تقسیم کیا گیا ہے جس میں وارڈ نمبر1 سے وارڈ نمبر 5 میں محلہ جمیل آباد، ایئر

پورٹ روڈ جنکشن، منصور کیانی روڈ، محلہ لال کرتی / عیدگاہ روڈ اور محلہ

رحمان پورہ شامل ہیں، لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز کی کل 20 نشستوں

کیلئے مجموعی طور پر 270 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 5 لاکھ 99

ہزار 757 رجسٹرڈ ووٹرز 357 پولنگ اسٹیشنز پر حق رائے دہی استعمال کریں

گے۔

=-،-= لاہور میں لاہور اور والٹن کے نام سے 2 کنٹونمنٹ بورڈز قائم

لاہور میں لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے نام سے دو کنٹونمنٹ بورڈز قائم

ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں بورڈز میں دس دس وارڈز یا یونین

کونسلز بنائی گئی ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں رجسٹرڈ

ووٹروں کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 757 ہے جن میں خواتین کی تعداد 2 لاکھ 80

ہزار 541 ہے۔ یہاں الیکشن کیلئے کل 357 پولنگ سٹیشنوں پر ایک ہزار 82

پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ

9 ہزار 754 ہے اور یہاں الیکشن کمیشن کی جانب سے 121 پولنگ سٹیشنز قائم

کئے گئے ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی دس نشستوں پر کل 111 امیدوار میدان

میں ہیں جن میں سے 66 کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جبکہ 45 آزاد

امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں ووٹرز کی کل

تعداد 3 لاکھ 90 ہزار 3 ہے جو 236 پولنگ سٹیشنز پر اپنا حق رائے دہی استعمال

کرینگے۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی دس نشستوں پر کل 159 امیدوار انتخابی دنگل

کیلئے میدان میں اترے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے دونوں کنٹونمنٹ

بورڈز کی 20 کی 20 نشستوں پر اپنے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں جبکہ پیپلز

پارٹی، مسلم لیگ (ق)، جماعت اسلامی نے بھی امیدوار میدان میں اتا رے ہیں

لیکن اصل مقابلہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں ہی ہو گا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی اپنی جیت کے دعوے بھی کئے ہیں۔

=-،-= فافن کنٹونمنٹ بورڈز کے مقامی حکومتوں کے انتخاب کا مشاہدہ کریگا

فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) 12 ستمبر کو ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈ

زکے مقامی حکومتوں کے انتخاب کا مشاہدہ کرے گا۔ فافن کے مطابق مشاہدہ

کاروں کو الیکشنز ایکٹ 2017ء کے تحت مشاہدہ کاری کی باضابطہ تربیت دی

گئی ہے ، ملک بھر کے39 کنٹونمنٹس بورڈز کیلئے 74 مرد، 46 خواتین مشاہدہ

کاروں کو انتخابی عمل کے مشاہدے کیلئے متعین کیا ہے، مشاہدہ کاروں کو

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ایک کنٹونمنٹ بورڈ کے کسی بھی

پولنگ اسٹیشن پر پولنگ اور گنتی کے عمل کے مشاہدہ کاری کی اجازت دی گئی

ہے-

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن ، کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن ، کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن ، کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن ، کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply