kim jong un north korean leader

کم جونگ ان زندہ، صحت بھی پہلے سے بہتر، جنوبی کوریا کا دعویٰ

Spread the love

سئیول (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) کم جونگ ان زندہ

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی موت کی تردید کردی ہے۔ جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ، 36 سالہ کم جونگ ان نہ صرف زندہ ہیں، بلکہ ان کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : کم جونگ اِن سے متعلق دنیا میں افواہیں گرم، شمالی کورین حکام بھی خاموش
——————————————————————————-

کم جونگ ان کی شدید علالت کی خبریں، 15 اپریل کے بعد سامنے آنا شروع ہوئیں تھیں، جب انہیں اپنے والد کی برسی کی تقریب میں نہیں دیکھا گیا تھا، 22 اپریل کو رپورٹ میں بتایا تھا، کم جونگ ان گزشتہ 2 ہفتوں سے شدید علیل ہیں، اور بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا، وہ دماغی طور پر مفلوج بن چکے ہیں۔ کم جونگ ان کی موت کی افواہیں اس وقت پھیل گئیں، جب ایک امریکی صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا، کہ چینی ریاست ہانگ کانگ کے ایک ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے، کہ شمالی کوریا کے سربراہ چل بسے۔ اس سے قبل بھی کم جونگ ان کے شدید علیل، دماغی طور پر مفلوج، یا مردہ ہونے کی خبریں گردش میں تھیں۔

12 اپریل کم جونگ ان کے دل کا آپریشن

22 اپریل کو ہی ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا، کہ کم جونگ ان گزشتہ 2 ہفتوں سے شدید علیل ہیں، اور بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا، کہ وہ دماغی طور پر مفلوج بن چکے ہیں۔ شمالی کوریا کی 2 نیوز ویب سائٹس کے مطابق، کم جونگ ان کی طبیعت رواں ماہ کے آغاز میں ہی سے خراب ہوگئی تھی، اور 12 اپریل کو ان کے دل کا آپریشن کرنا پڑا، جس وجہ سے وہ اپنی سرکاری رہائشگاہ سے پہاڑوں کے درمیان دوسری رہائشگاہ منتقل ہوگئے، جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑگئی تھی۔

قارئین : خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ایسی خبریں آنے کے بعد، چینی حکومت نے بھی، ایک طبی ٹیم کو، 25 اپریل سے قبل شمالی کوریا بھیجا تھا۔ چینی حکام نے 25 اپریل کو تصدیق کی تھی، کہ کم جونگ ان کی طبیعت خراب، ہونے کی خبروں کے بعد طبی ٹیم کو، چند دن قبل ہی روانہ کیا گیا تھا، تاہم چینی حکام نے شمالی کوریا کے سربراہ کی صحت کے حوالے سے بات نہیں کی تھی۔ اب جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے سربراہ کی موت کی تردید کردی ہے۔

کم جونگ ان زندہ

Leave a Reply