فلسطینیوں کے حق میں بیان پر ہنگامہ، کملا ہیرس مشکل میں پڑ گئیں

فلسطینیوں کے حق میں بیان پر ہنگامہ، کملا ہیرس مشکل میں پڑ گئیں

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) کملا ہیرس مشکل میں

امریکی نائب صدر کملاہیرس اُسوقت شدید مشکل میں پڑ گئیں جب انہوں نے ایک

تقریب میں ایک سوال کنندہ سے یہ اتفاق کر لیا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے

خلاف پُرتشدد کارروائیاں ان کی ”نسل کشی“ کے مترادف ہیں۔ کملا ہیرس خود

نسلی اعتبارسے نصف افریقی اور نصف بھارتی ہیں۔ وہ گذشتہ روز مقامی جارج

مسین یونیورسٹی کی ووٹر رجسٹریشن کے قومی دن منانے کے سلسلے میں ایک

تقریب میں شریک تھیں کہ اس موقع پر ایک طالبہ نے ان سے سوال کیا اور اپنا

تعارف کراتے ہوئے بتایا وہ نصف یمنی اور نصف ایرانی ہے، امریکی نہیں لیکن

اس کی زندگی امریکہ کی پالیسی سے برابر متاثر ہو رہی ہے جو سعودب عرب

اور اسرائیل کو فوجی فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اس طالبہ نے سوال کیا کہ امریکہ میں آئے دن فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج

اور مظاہرے ہوتے رہتے ہیں، لیکن اس کے باوجود اسرائیل کو فوجی امداد کیوں

دی جا رہی ہے۔ یہ امداد فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہو گی جو یقیناً ان کی

”نسل کشی“ کے مترادف ہے۔ امریکی نائب صدر نے جواب میں واضح کیا کہ

”آپ کی آواز، آپ کا نقطہ نظر، آپ کا تجربہ اور آپ کی سچائی کو دبایا نہیں جا

سکتا، اسے لازمی طور پر سنا جائے گا “۔ نائب صدر کملا ہیرس نے مزید کہا

اسے خوشی ہوئی ہے کہ طالبہ نے اس موضوع پر اپنی آواز بلند کی،

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کملا ہیرس کے اس بیان پر نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ ریپبلکن نیشنل کمیٹی ریسرچ

نے کملا ہیرس اور طالبہ کے درمیان مکالمے کی ٹوئیٹر پر ویڈیو کلب جاری کر

دی جس کے بعد سخت گیر ریپبلکنز کے علاوہ اسرائیلی لیڈروں نے کملا کی

طرف سے فلسطینیوں کی حمایت میں بیان پر سخت نکتہ چینی کی۔ اسرائیل کیلئے

امریکہ کے سابق سفیر ڈیوڈ فریڈمین کا ایک سخت بیان بھی سامنے آیا، جس میں

انہوں نے کملا کے فلسطینیوں کے موقف کی حمایت کو شرمناک قرار دیتے

ہوئے کہا کہ ان کا اسرائیل پر جملہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ اس دوران کملا

ہیرس کے سٹاف نے واضح کیا کہ وہ اسرائیل کی سکیورٹی کے حق میں ہیں

لیکن ان کے خلاف مذمتی بیانوں کا سلسلہ نہیں رکا، بلکہ ابھی جاری ہے،

دیکھیں یہ کہا جا کر تھمتا ہے۔

کملا ہیرس مشکل میں ، کملا ہیرس مشکل میں ، کملا ہیرس مشکل میں

Leave a Reply